Thursday, 2 April 2020

عوام جمعہ کو مساجد نہ آئیں نماز گھر پر ہی ادا کریں، علما کی اپیل

 لاہور: پاکستان علماء کونسل اور ملک بھر کے علماء و مشائخ نے اپیل کی ہے کہ جمعۃ المبارک کے حوالے سے علماء اور مقامی انتظامیہ کا جو ضابطہ طے ہوا، اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے، جہاں عوام الناس کو جمعہ کی نماز کے لیے مساجد میں آنے سے منع کیا گیا وہاں لوگ گھر پر نماز ظہر ادا کریں۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا نعمان حاشر، قاضی مطیع اللہ سعیدی، علامہ عبدالکریم ندیم، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا محمد نواس، علامہ طاہرالحسن، قاری عصمت اللہ معاویہ، مولانا سید الرحمٰن سعید، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا زبیر عابد، مولانا یاسر علوی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔

علما و مشائخ نے کہا ہے کہ کوئی کسی مسلمان کو مسجد میں نماز کے لیے منع نہیں کرسکتا لیکن عالمی وباء کے حوالے سے جو اطلاعات سامنے آرہی ہیں ان کے پیش نظر کراچی کے علماء اور حکومت میں جو معاہدہ طے پایا اس کی پاس داری کی جائے، کسی بھی جگہ تصادم کی صورتحال پیدا نہ کی جائے، انتظامیہ بھی تشدد سے گریز کرے اور علماء، خطبہ، آئمہ اور عوام الناس بھی ٹکراؤ کہ صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔

علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے شکار لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال گمبھیر سے گمبھیر تر ہو رہی ہے، ایسے حالات میں حکومت ، مقامی انتظامیہ ، علماء ، خطباء ، آئمہ اور عوام الناس ایک دوسرے سے تعاون کریں اور کسی بھی جگہ ایسی فضا پیدا نہ کی جائے جو کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہمارے سامنے ہو۔

انہوں نے کہا کہ جمعۃ المبارک کے موقع پر محدود اجتماعات کے حوالے سے حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کریں، کراچی کے علماء نے مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں حکومت کو اس حوالے سے اختیار دے رکھا ہے اسے ملحوظ خاطر رکھا جائے، کسی قسم کا ٹکراؤ مزید نقصان کا باعث بنے گا اس لیے جہاں جہاں مقامی انتظامیہ اور علماء کے درمیان جو معاہدہ ہوا اسے تسلیم کیا جائے اور جہاں کہیں ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا وہاں انتظامیہ بھی علماء کے ساتھ بیٹھ کرمعاملات طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد محض کورونا وباء سے انسانی زندگیوں کو بچانا ہے، اس لیے تمام فریقین کو دانش مندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، علماء و مشائخ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھروں میں رہ کر ہی ذکر و اذکار اور استغفار کریں، حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، بیمار، ضعیف اور کورونا وائرس کے مشتبہ افراد باقی نمازیں بھی گھرمیں ہی ادا کریں۔

The post عوام جمعہ کو مساجد نہ آئیں نماز گھر پر ہی ادا کریں، علما کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dL6lui
via IFTTT

کورونا جان لیوا، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، طاہر القادری

 کراچی: منہاج القران کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک جان لیوا وبا ہے جس سے بچاؤ کے لیے اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ دین کے احکامات میں وسعت ہے تنگی نہیں، احادیث کے مطابق بارش کے موقع میں گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا، کورونا وائرس جان لیوا وباء ہے، اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام ابو حنیفہ ؒ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا درمیانی راستہ بھی دیا، فقہ حنفی کے مطابق امام سمیت چار نمازی ہوں تو جماعت کامل تصور ہوگی، چار نمازیوں کو اجازت دے کر باجماعت نماز کا تقاضا پورا کیا جا سکتا ہے، اگر اجتماع کی اجازت دے دی جائے تو پھر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

The post کورونا جان لیوا، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، طاہر القادری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JxpBgZ
via IFTTT

عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے، جاوید میاں داد

 کراچی: سابق کرکٹر جاوید میاں داد وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ان کا عمران خان سے گہرا اور درینہ تعلق حق ہے، 1974ء سے قائم ہونے والا یہ تعلق کرکٹ کے ساتھ چلتا رہا، میں جانتا ہوں کہ عمران خان ایک بہت دیانت دار انسان ہیں، وہ جس کام پر لگ جائیں، اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں، عمران خان کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے، وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے لیے سوچتے ہیں، عمران خان کی سوچ بہت سنجیدہ ہے، نیت تو اوپر والا جانتا ہے اور اللہ عمران خان کی نیت جانتا ہے، شوکت خانم میموریل اسپتال ان کی بہترین نیت کی اچھی مثال ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا، عمران خان نے مسلسل محنت کی، ہمت نہ ہاری اور اس عظیم منصوبے کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کے لیے عالمی کپ جیتنے والے عمران خان وہ شخص ہیں جو مٹی میں ہاتھ ڈالے تو وہ سونا بن جائے، عمران خان ہمت اور عزم کی بہترین مثال ہیں ، پرانی باتیں بھول جائیں اس وقت ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان پر بھروسا کیا جائے، پہلے اور اب  کے عمران خان میں زمین آسمان کا فرق ہے، ان میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ  پاکستان کو ایک اچھا وزیراعظم ملا ہے، ہمارا ملک ان کی قیادت میں پھلے اور پھولے گا، سب مل کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے۔

The post عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے، جاوید میاں داد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jz7mrw
via IFTTT

سندھ میں 3 گھنٹے کے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی: سندھ میں 3 گھنٹے کے مکمل لاک ڈاؤن اور لاک ڈاون میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں جمعہ کے روز 3 گھنٹے کے مکمل لاک ڈاؤن کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت دن 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک کوئی دکان کھلے گی اور  نہ ہی کوئی ٹرانسپورٹ چلے گی، جب کہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

حکومت سندھ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاون میں توسیع کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں لاک ڈاون کےتحت پابندیوں کا اطلاق 14 اپریل تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کےدوران تمام عوامی سیاسی مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، صرف مقررہ اوقات کےدوران مخصوص کاروباری سرگرمیاں کی جاسکیں گی، مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، عام شہری نماز ظہر گھر پر ہی ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ جب کہ سندھ میں تمام انٹرسٹی انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ نقل وحرکت ممنوع ہوگی۔

 

The post سندھ میں 3 گھنٹے کے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UEBkRo
via IFTTT

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں جب کہ اسپتال میں 60 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ عوام کورنٹائن کرکے خود کو اور دیگر لوگوں کو بچائیں، جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ گھبرائیں مت کیوں کہ ابتک بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

The post بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xInfJD
via IFTTT

فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا

 لاہور: فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا ایک گروپ بنکاک میں پھنس گیا، فنکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

ایکسپریس کے مطابق اداکار محب مرزا اپنی فلم’’عشرت‘‘ (میڈ ان چائنا) کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے جن کے ہمراہ 21 تکنیک کار اور 5 فنکار شامل تھے جن میں امام سید، سارہ لورین اور صنم سعید شامل ہیں۔

شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی تیاری تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن ملتوی ہوگیا۔ پاکستانی فنکار اور دیگر افراد بنکاک سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر کنچنا پوری کے ہوٹل میں مقید ہیں۔

اداکار اور فلم کے ڈائریکٹر محب مرزا نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے سول ایوی ایشن، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ایکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فنکاروں اور عملے کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

The post فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bJV37J
via IFTTT

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے اور عدالت نے عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں عامر خان بھی موجود تھے۔

واضح  رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور نعیم کے قتل ہوا تھا، عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دوسرا ملزم طارق 17 برس سے جیل میں ہے، جب کہ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔

The post رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bLC3Wo
via IFTTT

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گرگئی

کراچی: انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر  166 روپے 83 پیسے  سے بڑھ کر167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور درآمد کنندگان کو ملنے والی مخصوص مراعات کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xKzcyc
via IFTTT

سوڈان میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 150 ارکان کی وطن واپسی کی ایپل

خرطوم: فضائی بندش کے باعث سوڈان میں محصور تبلیغی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 150 کے قریب پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کردی۔

ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے سوڈان کے تبلیغی مرکز میں محصور تبلیغی جماعت کے ارکان نے حکومت پاکستان سے وطن واپسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تبلیغی جماعتوں کے 150 ارکان پروازوں کی بندش کی وجہ سے سوڈان پھنسے ہوئے ہیں، تبلیغ میں وقت دینے کے بعد انھیں سعودی ائر لائن کے ذریعے وطن واپس آنا تھا لیکن سعودی ائر لائن والوں نے بارہا رابطے کے بعد جواب دیا ہے کہ اپنی حکومت سے رجوع کریں۔

تبلیغی جماعت کے ارکان کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا وبائی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے حکومت سوڈان ان کے لیے مسائل کھڑے کررہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان ہماری واپسی کے لئے اقدامات کا حکم دیں، تبلیغی جماعت کے  بیشتر ارکان کے پاس پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

 

 

The post سوڈان میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 150 ارکان کی وطن واپسی کی ایپل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3460MSX
via IFTTT

کے پی کے حکومت کا مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبے بھر کے مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ مستحقین کو امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے مستحقین میں دو ہزار روپے ماہانہ بطور امداد دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بھی غریب گھرانوں کی مدد کررہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف امدادی ، طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 32 ارب روپے مختص کر چکے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی اقدامات سے مزدور اور غریب طبقے کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کا احساس ہے، محدود وسائل کے باوجود عوام کے تعاون سے سخت حالات کا بھرپور مقابلہ کررہے ہے۔

The post کے پی کے حکومت کا مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JxwEq7
via IFTTT

برطانیہ ؛ کورونا وائرس مریضوں کا علاج کرنے والے پاکستانی سمیت 4 مسلم ڈاکٹر جاں بحق

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے پاکستانی ڈاکٹر حبیب زیدی سمیت 4 مسلمان ڈاکٹرز بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والوں میں مسلمان ڈاکٹرز نے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں رات دن ایک کر دیئے تاہم اس دوران 4 مسلمان ڈاکٹرز اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران موت کو گلے لگانے والوں میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر حبیب زیدی بھی شامل ہیں۔ 76 سالہ ڈاکٹر حبیب زیدی 50 سال قبل برطانیہ آئے تھے اور ایسکس میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ ایک معتبر اور انسان دوست معالج جانے جاتے تھے۔ کورونا وائرس کے باعث وہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھے تاہم طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیے گئے جہاں ایک دن بعد ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران موت کو گلے لگانے والے دیگر مسلمان ڈاکٹرز میں افریقی نژاد 68 سالہ ایلفا سادو جب کہ سوڈانی نژاد 55 سالہ ڈاکٹر امجد الحورائی اور 64 سالہ عدیل الطیر شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایلفا سادو برطانوی محکمہ صحت میں 40 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث دوبارہ اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی تھیں۔

برطانیہ میں مقامی پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے بھی کورونا وائرس کو شکست دینے کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن غیر ملکی اور پناہ گزین ہونے کی وجہ سے مسلمان ڈاکٹرز کو سرکاری سطح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

The post برطانیہ ؛ کورونا وائرس مریضوں کا علاج کرنے والے پاکستانی سمیت 4 مسلم ڈاکٹر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JAccF2
via IFTTT

ملک کسی جماعت کی بنائی ہوئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک میں جاری کورونا وائرس کے باعث صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔

مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، میں نے شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی، شہباز شریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے۔

قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  صوبائی ذمہ داران کے نام  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری جماعت کا ہر کارکن انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ  ہے، ذمہ داران فوری طور پر  پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے حکام سے رابطہ کریں اور ان سے مشاروت کرکے انہیں اپنے رضا کاروں کی فہرست  فراہم کریں۔

The post ملک کسی جماعت کی بنائی ہوئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V9iEs3
via IFTTT

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی، 32 جاں بحق

 کراچی: ملک بھر میں مزید  95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید  95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی ہے۔

اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے، مبتلا افراد میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے اور 107 نے اس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد  922 ہوگئی ہے، سندھ میں  761، خیبر پختونخوا میں 276، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 187  جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

بجلی گیس کے بل کی ادائیگی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام ، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کرسکتے ہیں اور تاخیر کا نقصان حکومت برداشت کرے گی۔

امتحانات کے بغیر بچے پاس

کیمبرج اسکول سسٹم نے پرائیویٹ امیدواروں سمیت بچوں کو بغیرا متحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔ بچوں کوکلاس ورک، اسائنمنٹس اوراداروں کے امتحانات کومدنظررکھ کرگریڈنگ کی ‏جائے گی جس کے لیے کیمبرج انتظامیہ نے اسکولزسے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے

مزید چینی امداد پہنچ گئی

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے مزید امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ طیارہ 52 ٹن امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا۔

کورونا پرانے دور کا وبائی انفلوئنزا ؟

دنیا بھر کی تمام تر سائنسی ارتقائی منازل کے حصول کے باوجود ’’کورونا وائرس‘‘ کے آگے جدید میڈیکل سائنس کی بے بسی اور لاچاری کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں نیچرو پیتھی ( طب قدیم )کی ایک روشن مثال ہے۔

کورونا سے صحت یاب مریض کے مشاہدات

کورونا  وائرس  کاشکار ہونیوالے سابق فوجی اہلکار نے وائرس کے علاج کے دنوں میں معاشرتی تنہائی میں رہنے کے اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بدترین خواب دیکھا ہے۔ یہ کورونا وائرس نہیں تھا ، لیکن طویل علاج کو تنہائی میں کرنا جس نے اسے ایک تلخ تجربہ بنا دیاتھا۔اگر آپ بیمار ہیں تو ، آپ کو اپنے آس پاس کے عزیزوں کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر؛

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 

The post ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی، 32 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R5Z3rj
via IFTTT

Friday, 27 March 2020

حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل



.حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل

.حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرلشیئرٹویٹ

حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ''میرے پاس تم ہو''میں ٹیچر ہانیہ کا کردار اداکرتی نظر آرہی ہیں

حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ''میرے پاس تم ہو''میں ٹیچر ہانیہ کا کردار اداکرتی نظر آرہی ہیں

کراچی: ڈراما سیریل ''دوبول'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم''ہم آپ کے ہیں کون''کے مشہور گانے ''مائی نی مائی'' پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا قوم کے مسیحاؤں سے والہانہ اظہارتشکر



کراچی: اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس سے لڑنے والے قوم کے مسیحاؤں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہارکیا ہے۔ 

ٹوئٹر پرجاری کی گئی ایک وڈیو میں اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ۔ 

عدنان صدیقی نے کہا کہ آج شام 27 مارچ کو 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پرجائیں اور ان لوگوں کے لیے سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں کیونکہ ڈاکٹراس قوم کے مسیحا ہیں اورہمیں ان سے پیارہے۔ پاکستان زندہ باد!