خرطوم: فضائی بندش کے باعث سوڈان میں محصور تبلیغی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 150 کے قریب پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کردی۔
ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے سوڈان کے تبلیغی مرکز میں محصور تبلیغی جماعت کے ارکان نے حکومت پاکستان سے وطن واپسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تبلیغی جماعتوں کے 150 ارکان پروازوں کی بندش کی وجہ سے سوڈان پھنسے ہوئے ہیں، تبلیغ میں وقت دینے کے بعد انھیں سعودی ائر لائن کے ذریعے وطن واپس آنا تھا لیکن سعودی ائر لائن والوں نے بارہا رابطے کے بعد جواب دیا ہے کہ اپنی حکومت سے رجوع کریں۔
تبلیغی جماعت کے ارکان کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا وبائی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے حکومت سوڈان ان کے لیے مسائل کھڑے کررہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان ہماری واپسی کے لئے اقدامات کا حکم دیں، تبلیغی جماعت کے بیشتر ارکان کے پاس پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں۔
The post سوڈان میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 150 ارکان کی وطن واپسی کی ایپل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3460MSX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment