Thursday, 2 April 2020

کورونا جان لیوا، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، طاہر القادری

 کراچی: منہاج القران کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک جان لیوا وبا ہے جس سے بچاؤ کے لیے اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ دین کے احکامات میں وسعت ہے تنگی نہیں، احادیث کے مطابق بارش کے موقع میں گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا، کورونا وائرس جان لیوا وباء ہے، اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام ابو حنیفہ ؒ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا درمیانی راستہ بھی دیا، فقہ حنفی کے مطابق امام سمیت چار نمازی ہوں تو جماعت کامل تصور ہوگی، چار نمازیوں کو اجازت دے کر باجماعت نماز کا تقاضا پورا کیا جا سکتا ہے، اگر اجتماع کی اجازت دے دی جائے تو پھر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

The post کورونا جان لیوا، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، طاہر القادری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JxpBgZ
via IFTTT

No comments: