کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے اور عدالت نے عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں عامر خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور نعیم کے قتل ہوا تھا، عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دوسرا ملزم طارق 17 برس سے جیل میں ہے، جب کہ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔
The post رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bLC3Wo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment