اداکارہ میرا نے خود کو نیو یارک کے ایک ہوٹل میں قید قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے واپسی کے انتظامات کرنے کی التجا کی تھی تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی حقیقت سامنے آگئی۔
خود کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوٹل میں قید ہونے کا دعوی کرنے والی اداکارہ میرا کی مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ سیرو تفریح کرتے ہوئے ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، نیویارک میں نوید پرویز کے ساتھ واٹس ایپ کال پر ریشم اور ماریہ واسطی سے گپ شپ بھی کرتی رہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے فنکار کمیونٹی سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی ہے، اس ریس میں خود کو پیچھے سمجھنے والی میرا نے ویڈیو میسج میں خود کو ہوٹل میں قید قرار دیا تھا، جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں ملے جلے پیغامات موصول ہوئے تھے لیکن اب پتہ چلا ہے کہ وہ ویڈیو جہاں بنائی گئی وہ ہوٹل نہیں بلکہ میرا کے مبینہ شوہر نوید کے گھر کا کمرہ ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں مبینہ سسر راجا خالد پرویز اور علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی بھی اداکارہ کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بیرونِ ملک میں نہیں اپنی سرزمین پر مرنا چاہتی ہوں، نیو یارک میں پھنسی میرا کی اپیل
دوسری جانب اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں میرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میں نیویارک میں پھنسی ہوئی ہوں اور یہاں ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، میں پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔
میرا کے مطابق نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے لیکن وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے سسرالیوں کے ہمراہ خوب انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اداکار ہمایوں سعید اوردیگر فنکاروں کےساتھ شوٹنگ کے لیے امریکا آئی تھی اور اب تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں، میں اکیلی امریکا میں پھنس ہوئی ہوں مگر ان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میرا ہمایوں سعید کے ساتھ امریکا نہیں آئی تھیں بلکہ وہ پہلے سے وہاں پر نوید پرویز کے ساتھ تھیں اور دبئی سے فروری کے آخر میں امریکا پہنچی تھیں، میرا نے ویڈیو میں جس ہوٹل کے کمرے کا ذکر کیا ہے وہ راجا خالد پرویز کا گھر کا کمرہ ہے۔
The post خود کو ہوٹل میں قید قرار دینے والی اداکارہ میرا کی حقیقت سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3brfXZy
No comments:
Post a Comment