Wednesday, 22 April 2020

باکو میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مشکلات کا شکار

کراچی: آذر بائیجان باکو میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد پروازیں بند ہونے کے سبب مشکلات کا شکار ہے اور وطن واپسی کیلیے بے چین ہیں۔

آذر بائیجان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے، آذر بائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے وطن واپسی کیلیے یکطرفہ کرایہ 85 ہزار روپے وصول کررہی ہے جو سراسر زیادتی ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد 15 روز قرنطینہ میں رہنے کے اخراجات الگ مانگے جارہے ہیں جبکہ آذر بائیجان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے پاس روز مرہ کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے اور بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ان کی وطن واپسی میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔

 

The post باکو میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مشکلات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3av93kH

No comments: