لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے باہر بٹھائے جانے والے اسٹاف کیلیے متبادل روزگار کی تلاش شروع کردی اور عارضی نوکریوں کیلیے سپرمارکیٹ کمپنی سے رابطہ کرلیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے پر مالی بحران کا شکار کرکٹ بورڈ نے 80 فیصد ملازمین کو وقتی طور گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، موجودہ پالیسی کے مطابق یہ متاثرین حکومتی امداد پانے والوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہوسکتے،ان کی ملازمتوں کیلیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی اسپانسر کمپنی سے رابطہ کرلیا، وہ سپرمارکیٹس کی ایک چین چلاتی اور نئے ورکرز کی ضرورت بھی محسوس کررہی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹس نے کہاکہ ہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے، ان ملازمین کی مدد کیلیے اپنے اسپانسر ادارے سے بات چیت کررہے ہیں،روزگار فراہم کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کرکے متاثرین کیلیے کام تلاش کرنے کی کوشش ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو عہدوں پر کام کرنے والوں نے 80 فیصد ملازمین کو گھر بٹھا دیا، دیگر کو 20 فیصد تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ اپنی تنخواہوں میں صرف 20 فیصد کٹوتی کی،اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کیون رابرٹس نے کہاکہ موجودہ حالات میں جس سے جتنا کام لینے کی ضرورت باقی رہ گئی، اس کو تنخواہ بھی اسی حساب سے دی جا رہی ہے۔
The post کرکٹ آسٹریلیا ملازمین کو سپراسٹورمیں کام دلانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3av8wiP
No comments:
Post a Comment