لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دی جائے۔
رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کرصدقات وعطیات دیتے ہیں اورزکوۃ اداکرتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قراردی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر صدقات وعطیات اور چندہ جمع کرنے پرپابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں ،تنظیموں کو عطیات دینااوران کی معاونت قانون جرم ہے۔ شہری اپنی زکوۃ، عطیات ضرروت مندوں اورحقداروں کودیں، زکوۃ وعطیات دیتے ہوئے ا س بات کویقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست لشکرجھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں، اسی طرح لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک سابق تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اورحزب التحریر بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصارالاسلام، حاجی نامدارگروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی کالعدم ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت اور بلوچستان بنیادپرست آرمی بھی کالعدم ہیں۔
The post پنجاب میں کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eJr5Ty
No comments:
Post a Comment