Friday, 3 April 2020

لیاقت نیشنل اسپتال میں عوامی سہولت کیلیے 2 نئی سروسز متعارف

کراچی:  لیاقت نیشنل اسپتال کراچی نے مفت ٹیلی ہیلتھ سروس کے بعد دو نئی سروسز متعارف کرادیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے کہاکہ کورونا وائرس کے سبب حکومت سندھ کے لاک ڈاؤن  احکام کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے، مگر بیماری یا طبی تقاضوں کے بموجب کبھی کبھی گھر سے نکلنا ناگزیر ہو جاتاہے،متعارف کرائی جانے والی دوسروسزمیں سے پہلی سروس کا تعلق لیبارٹری کے ٹیسٹ اوران کے سیمپل لینے کے حوالے سے ہے، اب لوگوں کو اپنے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے لیے کسی اسپتال یا لیبارٹری جانے کی ضرورت نہیں ہے  بلکہ آپ لیاقت نیشنل اسپتال میں صبح 8 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان موبائل فون نمبر0336 284 7412پر کال کریں ۔

یاقت نیشنل اسپتال کا عملہ بغیر کسی اضافی فیس کے آپ کے گھر آکر سیمپل لے جائے گا،دوسری سروس سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انجم رضوی نے بتایاکہ لوگوں کوادویہ کی خریداری میں پریشانی پیش آرہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیاقت نیشنل اسپتال نے آپ کی طلب کی ہوئی دوائیں بغیرکسی اضافی قیمت کے  آپ کے گھرتک پہنچانے کاانتظام کیاہے،شہری 0300-8646045موبائل نمبرپرڈاکٹرکانسخہ واٹس اپ کریں صبح 9بجے سے لے کرشام 5بجے کے درمیان اسپتال کے فون نمبر021-265834441پر کال کرکے اپنی دوامنگوائی سکتے ہیں ۔

The post لیاقت نیشنل اسپتال میں عوامی سہولت کیلیے 2 نئی سروسز متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/349GasN
via IFTTT

No comments: